پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 روپے تک کمی کا اعلان

عوام کیلئے بڑی خوشخبری :حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد(کامر س رپورٹ)عوام کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

وفاقی وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 86 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی 274 روپے 8 پیسے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 161 روپے 17 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 173 روپے 48 پیسے ہوگئی۔وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔