راولپنڈی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگوجماعت اسلامی سے مثبت بات چیت ہوئی، کچھ معاملات تحریری طور پر طے ہوئے ہیںاور یقینا معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں
وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ ہم نے بجلی کی قیمتیں کم کرنی ہیں،200 یونٹ تک استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو 50 ارب روپے کی سبسڈی جون، جولائی اور اگست تین ماہ کے لئے دی گئی
آئی پی پیز کے معاملات کی جانچ پڑتال کے لئے ٹاسک فورس کا قیام عمل میں آ چکا ہے،وزیراعظم شہباز شریف ان اقدامات پر عمل پیرا ہیں
جماعت اسلامی کا مطالبہ ہمارا ایجنڈا ہے،بہت سے معاملات پر اتفاق ہوگیا ہے، مزید معاملات پر اتفاق ہونا ہے
کل تک مذاکرات کا دور ملتوی کیا گیا ہے، کل شام کو جماعت اسلامی کے ساتھ مزید ایک نشست ہوگی، آج بھی مذاکرات میں کافی پیشرفت ہوئی ہے
مارچ کرنا جماعت اسلامی کا جمہوری حق ہے،جماعت اسلامی کے سیالکوٹ میں گرفتار کارکنوں کو رہا کر دیا گیا ہے، آج جماعت اسلامی کے ساتھ مذاکرات میں کافی اچھی پیشرفت ہوئی ہے جو یقیناً ایک کامیابی ہے۔