وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کی دعوت پر آذربائیجان باکو پہنچ گئے

باکو (ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوو کی دعوت پر آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں شرکت کے لئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

باکو کے حیدر علیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب ایوبوو، آذربائیجان کے اول نائب وزیر خارجہ فریز رضایوو، آذر بائیجان میں تعینات پاکستان کے سفیر قاسم محی الدین اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ دورے کے دوران وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علیوو سے دو طرفہ ملاقات بھی ہو گی۔