راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 (CTF 150) کی کمان 14ویں مرتبہ سنبھال لی ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب کے دوران پاکستان نیوی کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کمان رائل سعودی نیول فورسز کے کموڈور فہد ایس الجواید سے سنبھالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کموڈور محمد یاسر طاہر نے کہا کہ ان کی ٹیم اس اہم اور باوقار ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، انہوں نے خطے میں سمندری سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نیوی غیر قانونی سمندری سرگرمیوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی اور اہم بحری تجارتی راستوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا سی ٹی ایف 150 بھارتی سمندر، بحیرۂ عرب اور خلیج عمان میں سرگرم ہے اور خطے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کے خاتمے کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے، کمان کی تبدیلی کی تقریب میں متعلقہ حکام اور بین الاقوامی رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے کمان کی تبدیلی کی تقریب میں متعلقہ حکام اور بین الاقوامی رکن ممالک کے نمائندے بھی موجود تھے۔

