راولاکوٹ میں پولیس بکتر بند پر 30 سے زائد گولیاں، کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں پر الزام، 177 ایف آئی آرز بحال

راولاکوٹ (ویب ڈیسک) راولاکوٹ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے پولیس بکتربند پر فائرنگ کی، پولیس کے مطابق راولاکوٹ کی عیدگاہ میں پولیس بکتربند پر 30 سےزائد گولیاں ماری گئیں۔ پولیس بکتر بند پر گولیوں کے نشان بھی واضح ہیں، پولیس کے مطابق کالعدم ایکشن کمیٹی کےسرغنہ کی ایک آڈیو میں شرپسندی کی دھمکی دی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر حکومت نے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دیا تھا اور 3 روز قبل ہی کالعدم تنظیم کے معاہدےکی خلاف ورزی کےبعد پہلے سےختم مقدمات دوبارہ بحال کردیے گئے تھے، آزادکشمیر حکومت کے محکمہ قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں پر واپس لی گئی 177 ایف آئی آرز بحال کردی گئیں۔