تھانہ سٹی کے علاقے میں فائرنگ، دو شہری جاں بحق، سی پی او خالد ہمدانی نے فوری نوٹس لے لیا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ سٹی کے علاقے میں فائرنگ سے دو شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس ایس پی آپریشنز کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت، ایس ایس آپریشنز پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا،واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے میں فائرنگ سے دو شہریوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا،سی پی او نے ایس ایس پی آپریشنز کو فوری موقعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی، ایس ایس آپریشنز پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر موجود ہیں، ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا،واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، تاہم واقعہ کی تمام زاویوں سے تحقیقات جاری ہیں، نعشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ملوث ملزم /ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔