اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش کی سابق وزیرِ اعظم بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ منگل کو ’’ایکس‘‘ پر پیغام میں صدر زرداری نے مرحومہ کے اہل خانہ اور بنگلہ دیش کے عوام سے دلی تعزیت کی اور کہا کہ ان کی قیادت اور خدمات کو احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
اسی سلسلے میں صدر زرداری نے گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزار پر بھی حاضری دی۔ صدر کے پریس ونگ کے مطابق انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور دیگر کے مزاروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی

