اسحاق ڈار کی چینی سفیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر بات چیت کی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اعلیٰ سطح تبادلوں اور پاک چین دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔