اسلام آباد میں سکیورٹی خدشات، ریڈ زون میں داخلہ محدود، وکلاء کو عدالت پہنچنے میں مشکلات

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی خدشات کے باعث ریڈ زون میں داخلہ محدود کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بیرسٹر قائم نواز نے اعلامیہ جاری کر دیا، اعلامیہ کے مطابق ریڈ زون بندش کے باعث وکلاء کو عدالت پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے، بار ایسوسی ایشن کی عدالتوں سے وکلاء کے خلاف احکامات نہ دینے کی درخواست ہے، سکیورٹی صورتحال کے باعث کئی وکلاء عدالتوں میں پیش نہ ہو سکیں گے، بار ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ عدالتیں حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے وکلاء کو ریلیف دیں۔