ایف آئی اے کا آئی پرام فارماسیوٹیکل گودام راوت میں چھاپہ ، لاکھوں کیپسول، ہزاروں ادویات اور مشینری ضبط

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)ایف آئی اے کا جعلی اور غیر معیاری ادویات بنانے والی انڈسٹریل زون روات میں قائم آئی پرام فارماسیوٹیکل گودام پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں ادویات اور دیگر سامان قبضہ میں لے کے سیل کر دیا .

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کو اطلاع ملی تھی کہ مین جی ٹی روڈ کھوکھر پلازہ کے مقابل راولت میں واقع ائی پرام ، (Ipram International Pharmaceutical Manufacturing Company) ایک غیر قانونی فارماسیوٹیکل اسٹوریج اور پروڈکشن فیکلٹی ہے ، جس پرایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے احاطے کو سیل کر دیا۔ایف آئی اے کے چھاپے کے دوران موقع سے درج ذیل اشیاء برآمد کی گئیں:
14,961 مختلف اقسام کی گولیاں (Tablets) ، 500 مختلف انجیکشنز (Injections) ، 20,900 مختلف برانڈز کے سیرپ (Syrups) ، 4,630 مختلف کریمز (Creams) ، 15 لاکھ خالی ہارڈ جیلاٹن کیپسول شیلز ، 1,072 کلوگرام خام مال (Raw Material) ، 66,258 خالی بوتلیں (Empty Bottles)
ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹس (APIs) نیوٹراسیوٹیکل خام مال اور ایکسیپیئنٹس ، پیکیجنگ میٹریل اور فزیشن سیمپلز ، مینوفیکچرنگ اور پیکیجنگ مشینری
پیکڈ اینٹی بائیوٹک اور انجیکٹیبل فارمولیشنز

https://www.facebook.com/share/v/1DaqDLMb1u/

موقع پر معائنے سے انکشاف ہوا کہ گڈ اسٹوریج پریکٹسز (GSP)، گڈ ڈسٹری بیوشن پریکٹسز (GDP) اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی تھیں۔ ادویات کے معیار، حفاظت اور افادیت کے لیے ضروری درجہ حرارت کنٹرول اور دیگر لازمی شرائط کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔

فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے موقع سے لیبارٹری تجزیے کے لیے نمونے حاصل کیے ، حتمی رپورٹ مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو پیش کی جائے گی، مزید غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مذکورہ فارماسیوٹیکل اسٹوریج فیکلٹی کو سیل کر دیا گیا ہے ، عوام کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے عناصر کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

ایف ائی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ائی پرام فارماسیوٹیکل کمپنی کے گدام میں چھاپہ مارا گیا ایف ائی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا فارماسیوٹیکل کمپنی کے مالکان اور نوٹس جاری کر دیا گیا یہ کمپنی چوہدری پرویز احمد وڑائچ کی ہے اور 1998 میں یہ قائم ہوئی تاہم ایف ائی اے مصروف تفتیش ہے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے.