District and Session Court Islamabad Capitalnewspoint.com

جعلی ڈگری اور کرپشن کیس، نیب کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے نیب کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ضیاء اللہ خان طورو کا جعلی ڈگری اور کرپشن کیس میں 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کی جج شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی، جس کے دوران تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سے جعلی ڈگریوں، غیر قانونی کاروبار اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے حوالے سے تفتیش کرنا ضروری ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا کی، تاہم عدالت نے ضیاء اللہ خان طورو کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ، واضح رہے کہ ضیاء اللہ خان طورو کو گزشتہ روز ضمانت خارج ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔