آزاد کشمیر کے 12 سیکریٹریز تبدیل، اہم محکموں کی ذمہ داریاں نئے افسران کے سپرد

مظفرآباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) آزاد کشمیر کی اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کر دی گئی ہیں، جہاں 12 سیکریٹریز سمیت متعدد اعلیٰ افسران کے محکمے تبدیل کرکے انہیں نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں ، صدر ریاست کی منظوری کے بعد سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے 27 اکتوبر 2026 کو نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محمد ظفر خان کو سیکریٹری صدر آزاد کشمیر، ظفر محمود خان کو سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور محمد طیب کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کر دیا گیا ہے ، اسی طرح محمد رقیب خان کو سیکریٹری سوشل ویلفیئر اینڈ ویمن ڈویلپمنٹ، عنصر یعقوب کو سیکریٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز جبکہ جاوید الحسن جاوید کو سیکریٹری کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگویجز مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت رفاقت حسین خان کو سیکریٹری اسپورٹس، یوتھ، کلچر، ٹورازم اینڈ آرکیالوجی اور سہیل اعظم کو سیکریٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن تعینات کر دیا گیا ہے ، چوہدری عبدالرحمان کو سیکریٹری انڈسٹریز، کامرس، لیبر ویلفیئر، منرل ریسورسز اینڈ پرنٹنگ پریس جبکہ عنایت علی کو سیکریٹری اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ مقرر کیا گیا ہے ، عنایت علی کو سیکریٹری سیرا کا اضافی چارج بھی سونپ دیا گیا ہے۔

مزید برآں محمد فرید چوہدری کو سیکریٹری انرجی اینڈ واٹر ریسورسز تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، جبکہ احسن الحق خان کو سیکریٹری زراعت، لائیو اسٹاک، ڈیری ڈویلپمنٹ، آبپاشی و اسمال ڈیمز مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تاہم احسن الحق خان کی تعیناتی سیکریٹریز سلیکشن بورڈ کی سفارشات سے مشروط ہوگی ، ان تبادلوں اور تقرریوں کے ذریعے آزاد کشمیر کے اہم انتظامی محکموں میں نئی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔