مغربی ایشیا کی سکیورٹی کا سرچشمہ خطہ خود ہونا چاہیے . ایرانی رہنما

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ امریکا خطے کے ممالک کو سکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے اور واشنگٹن کی جانب سے سکیورٹی ضمانتیں دینے میں ناکامی واضح ہو چکی ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محسن رضائی نے کہا کہ مغربی ایشیا میں سکیورٹی کا سرچشمہ خود خطے کو ہونا چاہیے ، انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں بیرونی مداخلت روکی جانی چاہیے اور علاقائی ممالک کو اپنی سکیورٹی کے لیے خود کردار ادا کرنا چاہیے۔