راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی میں روات کے علاقہ میں پولیس ریڈنگ پارٹی پر ڈاکووں کی فائرنگ سے کانسٹیبل عدیل ظفر شہید ہوگیا۔واقعے میں کانسٹیبل عاشر اور عادل زخمی ہوگئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک کر دیئے گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
تھانہ روات کی حدود فیز 7 میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا،سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،زخمیوں اور شہید کانسٹیبل کی میت ہسپتال منتقل کردی گئی،شہید کانسٹیبل عدیل ظفر تھانہ دھمیال میں تعینات تھے۔