تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، آبنائے ہرمز کی صورت حال اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل ملکی پالیسی سازی کا اہم مرکز ہے، ہر شعبے میں درست فیصلوں کے ساتھ مناسب اقدامات کرنا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول قومی اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے اہم ہے، جبکہ قومی مزاحمت کا ایک نتیجہ دشمن کی مایوسی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ جنگ کے خاتمے کے لیے ایرانی حکام کی جانب سے مقرر کردہ شرائط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

