پی ٹی اے کا سی وی اے ایس ڈیٹا ریجیم کے تحت وی پی این سروسز فراہم کنندگان کی لائسنسنگ کا آغاز ،متعدد کمپنیوں کولائسنس جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این)سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کر دیا ، یہ لائسنسنگ اب بحال شدہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (CVAS-Data) ریجیم کے تحت کی جا رہی ہے جس کا مقصد ملک میں محفوظ اور مجاز وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم کرنا اور قومی قوانین و ڈیٹا سکیورٹی کے معیار کو یقینی بنانا ہے۔

جمعرات کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق اس حوالے سے متعدد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کیے گئے ہیں جن میںAlpha 3 , ,Cubic (Pvt.) Ltd. (Steer Lucid), Zettabyte (Pvt.) Ltd. (Crest VPN), Nexilium Tech (SMC-Pvt.) Ltd. (Kestrel VPN), UKI Conic، Solutions (SMC-Pvt.) Ltd. (QuiXure VPN), and Vision Tech 360 (Pvt.) Ltd. (Kryptonyme VPN)وی پی این شامل ہیں۔

ان لائسنس یافتہ کمپنیوں کو قانونی اور مجاز مقاصد کے پیش نظر وی پی این سروسز فراہم کرنے کی اجازت ہے۔اب صارفین اپنے آئی پی ایڈریسز یا موبائل نمبرز کی الگ سے پی ٹی اے میں رجسٹریشن کروائے بغیر براہِ راست ان لائسنس یافتہ وی پی این فراہم کنندگان سے خدمات حاصل کر سکیں گے۔ یہ اقدام عوام کی آسانی، ریگولیٹری سہولت اور پاکستان کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں سائبر سکیورٹی کے مزید استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔