اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے ورلڈ ٹیلی کمیونیکیشن ڈویلپمنٹ کانفرنس (WTDC) کے سائڈ لائنز پر سعودی عرب کے کمیشن برائے کمیونیکیشنز، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی (CST) کے ڈپٹی گورنر عبداللہ عبدالرحمن المبدّل سے ملاقات کی ملاقات کے دوران شزا فاطمہ خواجہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی برادرانہ تعلقات اور مضبوط ہوتی ہوئی ICT شراکت داری کو سراہا۔ دونوں فریقین نے کہا کہ پاکستان کا ڈیجیٹل وژن سعودی وژن 2030 کے اہداف جیسے AI، IoT، کلاؤڈ اور اسمارٹ سٹی ایجنڈا کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
وفاقی وزیر نے پاکستانی نوجوان، ٹیک سیوی ورک فورس کو خطے کا سب سے بڑا ٹیلنٹ پول قرار دیا اور پاکستان کے ٹیکس رجیم کو سعودی سرمایہ کاری کے لیے مسابقتی فائدہ قرار دیا۔ شزا فاطمہ نے سعودی قیادت کو پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، خاص طور پر ڈیٹا سینٹرز اور نیشنل AI انوویشن ہب میں وزیر نے پاکستان اسٹارٹ اپ فنڈ میں سعودی نیشنل ٹرانسفارمیشن پروگرام کی شمولیت اور ہائی اسکلڈ IT پروفیشنلز کی برآمد کے لیے فریم ورک تجویز کیا۔ دونوں فریقین نے AI اور کلاؤڈ پالیسیوں کو ہم آہنگ کرنے، STZA اور سعودی ٹیکنالوجی سٹیز (NEOM، ریاض) کے درمیان تعاون اور “Elevate Pakistan” پروگرام کے ذریعے ہائی امپیکٹ AI ٹریننگ مواقع بڑھانے پر اتفاق کیا ملاقات کے آخر میں دونوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل تعاون اور ٹیکنالوجی پارٹنرشپ کو مزید مضبوط بنانے پر رضامندی ظاہر کی۔

