اسکائی گارڈن ہاؤسنگ پراجیکٹ بڑا اسکینڈل بے نقاب، جے وی پارٹنر کے کروڑوں کے پلاٹ فروخت کرکے غائب ہونے کا الزام

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) سکائی گارڈن ہائوسنگ پراجیکٹ اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہائوسنگ اتھارٹی کے چند افسران کی مبینہ ملی بھگت سے پراجیکٹ کے جے وی پاٹنرز نے کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر کے دفتر سے مبینہ طور پر غائب ہو نے کا انکشاف ہوا ہے پنجاب حکومت کی پابندی کے باوجود شاملاتی زمین پر مزید 7 بلاکوں کے پلاٹ فروخت کرنے والے کے وی پارٹنر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔

انکشاف ہوا کہ کے سکائی گارڈن ہاؤسنگ پراجیکٹ کے جے وی پارٹنر ملک بھر سے پلاٹ لینے والے شہریوں سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے پلاٹ فروخت کر کے خود دفتر سے غائب ہو گیا ہے جب ان کے دفتر رابطہ کیا جائے تو ان کا پی ایس کہتا ہے کہ صاحب بیمار ہیں اپ پیمنٹ جمع کروا دیں ذرائع کا کہنا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کا یہ جے وی پارٹنر چوہدری اسماعیل لوگوں سے کروڑوں روپے؛لے کر خود دفتر سے غائب ہے.

عوامی سماجی اور متاثرین نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے سکائی گارڈن ہاؤسنگ پراجیکٹ میں جے وی پارٹنر کے حوالے سے شدید بے چینی پھیل گئی ہے عوامی سماجی حلقوں نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ ڈی جی سے مطالبہ کیا ہے کہ سکائی گارڈن پروجیکٹ میں جے وی پارٹنر کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے.

اس حوالے سے کیپیٹل نیوز پاوئنٹ نے جب جے وی پارٹنر چوہدری اسماعیل سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تاکہ انہوں نے سکائی گارڈن کے حوالے سے جتنے بھی پلاٹ فروخت کیے ہیں وہ قانون کے مطابق فروخت کیے ہیں کہتا ہے آپ کو کس نے کہا کہ میں بیمار ہوں میں ٹھیک ہوں.