راولپنڈی (کرائم رپورٹر)شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین شاہ کے اعزاز میں تھانہ صدر واہ میں تقریب، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے شہید کے اعزاز میں بنائی گئی یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا کی، کانسٹیبل سید سجاد حسین شاہ 12 جون 2025 کو ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے چھاتی پر فائر لگنے سے شہید ہوئے، یادگار تھانہ صدرواہ کی جانب سے شہید سید سجاد حسین شاہ کے اعزاز میں تعمیر کی گئی ہے, شہید کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی،شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، قوم انکی مقروض ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں باعث فخر ہیں، ایس پی پوٹھوہار طلحہ والی۔

تفصیلات کے مطابق شہید کانسٹیبل سید سجاد حسین شاہ کے اعزاز میں تھانہ صدر واہ میں تقریب کا انعقاد، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے شہید کے اعزاز میں بنائی گئی یادگار پر پھول چڑھائے اور دعا کی، کانسٹیبل سید سجاد حسین شاہ 12 جون 2025 کو ڈاکوؤں سے مقابلہ کرتے ہوئے چھاتی پر فائر لگنے سے شہید ہوئے، یادگار تھانہ صدرواہ کی جانب سے شہید سید سجاد حسین شاہ کے اعزاز میں تعمیر کی گئی ہے, شہید کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی، ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی کا کہنا تھا کہ شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں، قوم انکی مقروض ہے، شہداء کی عظیم قربانیاں باعث فخر ہیں،راولپنڈی پولیس کے شہدا نے ملک و قوم پر جان قربان کی،سربلندی کی یہ دستار ہمارے پاس شہداء کی امانت ہے، ملک و قوم کی بقاء کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ان عظیم سپوتوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

