ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ بڑھایا گیا تو ملک بھر میں پمپس بند کر دیں گے، پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا حکومت کو 10 دن کا الٹی میٹم

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین و سیم کیانی نے کہا ہے کہ حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اگر حکومت نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیاکیپیٹل نیوز پوئنٹ سے گفتگو کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے،پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے دیے گئے مارجن کو مسترد کرتے ہوئے ملک میں پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا .

وائس چیئرمین و سیم کیانی پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن و سیم کیانی کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے 8 فیصد مارجن مانگا تھا، اس مارجن کے بغیر کام کرنا نہیں کر سکتے ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت پر واضع کیا کہ نے اگر ڈیلر مارجن 8 فیصد نہ کیا تو پمپس بند کر دیں گے، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین و سیم کیانی کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کو 10 دن کا وقت دے رہے ہیں اور 10 دن بعد ڈیلرز اپنی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرکے حتمی فیصلے کا اعلان کریں گے انھوں نے کہا کہ اس وقت ڈیلرز کا مارجن 3.12 فیصد ہے، حکومت مارجن 8فیصد بڑھانے کی تحریری یقین دہانی کروائے ہیںان کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو 8فیصد قسطوں میں بڑھا کر دے دے۔