اسلام آبا د(سٹاف رپورٹر)مالی سال 2025-26 کے پہلے پانچ ماہ کے دوران پاکستان کی آئی سی ٹی برآمدی ترسیلات میں 18.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ مجموعی طور پر 1.799 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں نومبر 2025 میں صرف آئی سی ٹی سروسز کی برآمدات 356 ملین امریکی ڈالر رہیں، جبکہ اس شعبے نے 1.583 ارب امریکی ڈالر کا تجارتی سرپلس بھی حاصل کیا، جو دیگر شعبوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظہر ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نمایاں اضافہ پاکستان کی معیشت میں آئی سی ٹی شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور ڈیجیٹل معیشت میں اس کے کلیدی کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ وزارتِ آئی ٹی و ٹیلی کام (MoITT) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو بااختیار بنانے کے لیے پالیسیوں اور اصلاحات کو مزید مضبوط بنانے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے۔


