رمضان المبارک میں شہریوں کوپانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے . واسا راولپنڈی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )واسا راولپنڈی کی جانب سے رمضان المبارک میں ٹیوب ویل چلانے کے اوقاتِ کار جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان واسا نے کہا ہے کہ شہریوں کوصاف پینے کے پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔اس لیئے واسا راولپنڈی کی جانب سے مخصوص انتظامات کئے گئے ہیں۔

جن میں سب سے اولین واسا راولپنڈی کی جانب سے رمضان المبارک میں ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار درج ذیل ہیں۔جس کے مطابق پہلا دورانیہ صبح 3:15 بجے تا 5:30 بجے تک،دوسرا دورانیہ صبح 8بجے تا 10 بجے تک تیسرا دوپہر 12:00 سے 2:00 تک ہو گا،جبکہ آخری دورانیہ افطار کے اوقات میں شام 5:00 بجے تا رات 8:45 بجے تک ہوگا۔اس حوالے سے پانی کے متعلق کسی بھی قسم کی شکایت 1334 ہیلپ لائن نمبر پر درج کروائی جا سکتی ہے۔