پاکستان میں 3 مارچ کو مکمل چاند گرہن، جزوی طور پر طلوع آفتاب کے وقت نظر آئے گا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان میں 3 مارچ کو مکمل چاند گرہن ہوگا جوچاند طلوع ہونے کے وقت جزوی طور پر نظر آئے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، شمالی و جنوبی امریکہ سمیت کئی خطوں میں دیکھا جا سکے گا، چاند گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق 1:44 پر ہوگا،جزوی گرہن کا آغاز 2:50 پر متوقع ہے جبکہ مکمل چاند گرہن سولہ 4:05 پر شروع ہوگا،گرہن اپنے عروج پر 4:34 پر پہنچے گا،مکمل گرہن 5:03 پر ختم ہوگاجبکہ جزوی گرہن 6:17 پر اختتام پذیر ہوگا۔چاند گرہن مکمل طور پر 7:23 پر ختم ہو جائے گا۔