اسلام آباد (کورٹ رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف دو مقدمات کی سماعت کی، پولیس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر لڑائی جھگڑے کے کیس اور اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا کیس میں گرفتار کیا، عدالت نے دونوں مقدمات میں گرفتار افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر لے لیا اور ان کے خلاف کارروائی مکمل کی، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت کی درخواستوں پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین کو دلائل دینے کی ہدایت کی اور سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

