پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن ’غضب للحق‘ کو خراج تحسین، زرعی شعبے میں اہم اصلاحات اور منصوبے

لاہور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاک فوج کے آپریشن ’غضب للحق‘ کی فیصلہ کن کارروائی کو پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی قرار دیتے ہوئے مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن خوارج کے لیے واضح پیغام ہے کہ پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں آہنی دیوار ہیں اور ٹکرانے والا ہر فتنہ پاش پاش ہوگا مریم نواز نے شہدا کو یاد کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ ان کے خون کا ہر قطرہ حساب لیا جائے گا اور دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں ناقابل عبور ہیں اور مستقبل میں دشمن کو اسی زبان میں جواب دیا جائے گا جو اسے سمجھ آئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے زرعی شعبے میں بھی اہم اصلاحات اور منصوبوں کی منظوری دی۔ انہوں نے ایگریکلچر انٹرنز پروگرام کے تحت طلبہ کو ماہانہ 70 ہزار روپے وظیفہ دینے کی منظوری دی اور پنجاب میں پہلی مرتبہ روف ٹاپ ہائیڈروپونک پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا، جس سے چھت پر 280 سے 350 پودے اگائے جا سکیں گے اور سبزیوں کی پیداوار 32 گنا تک بڑھ سکے گی وزیر اعلیٰ نے پنجاب میں 10 ہزار ڈیزل ٹیوب کی سولرائزیشن، 28 ہزار سپر سیڈرز کی فراہمی اور سی ایم گرین ٹریکٹر پروگرام فیز فور کی منظوری دی۔ کم ہارس پاور ٹریکٹرز پر سبسڈی 5 لاکھ سے 7 لاکھ روپے تک ہوگی۔ پنجاب میں پہلی مرتبہ آن فارم رین ہارویسٹنگ کے لیے گراؤنڈ ری چارج ویل / کنواں بنانے کا پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے گا۔

اجلاس میں ماڈل ایگریکلچر مالز میں ریکارڈ سیلز اور ہوم ڈیلیوری کے اقدامات کی بھی منظوری دی گئی۔ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کے تحت 15 لاکھ کاشتکاروں سے رابطہ کیا گیا، 497 طلبہ کو پرائیویٹ جابز ملیں اور 102 نے سیلف ایمپلائمنٹ کے تحت اپنا کاروبار شروع کیا ان تمام اقدامات کا مقصد پنجاب میں زرعی پیداوار میں اضافہ، کسانوں کو سہولت فراہم کرنا اور خود کفیل زراعت کے فروغ کے ساتھ ساتھ ملکی معاشی استحکام کو یقینی بنانا ہے