کراچی (بیورو رپورٹ )مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث پاکستان کا فلائٹ شیڈول تاحال متاثرہے اورلاہور سے دیگرممالک کوجانےوالی آج بھی متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں مشرق وسطی جانے والی متعددپروازیں آج نویں روز بھی منسوخ ہوگئیں جن میں لاہور سے یو اے ای، دوحہ اور بحرین جانے والی 12 پروازیں شامل ہیں منسوخ ہونےوالی پروازوں میں لاہور سے ابوظہبی جانے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 430،لاہور سے دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 410 ،دوحہ سے لاہور آنے والی قطر ائیرویز کی پرواز کیو آر 620 اورلاہور سے دوحہ جانے والی قطر ائیر کی پرواز کیو آر 621 شامل ہیں۔
ابوظہبی سے لاہور آنے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 284 ،لاہور سے ابوظہبی جانے والی اتحاد ائیر کی پرواز ای وائے 285 ،بحرین سے لاہور آنے والی گلف ائیر کی پرواز جی ایف 766،لاہور سے بحرین جانے والی گلف ائیر کی پرواز جی ایف 767 اورگوانگ زو سے لاہور آنے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6037 بھی منسوخ ہوگئی ، لاہور سے گوانگ زو جانے والی چائینہ سدرن کی پرواز سی زیڈ 6038 بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہے۔

