اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ عرفان صدیقی کی وفات سے ملک ایک مدبر، شائستہ اور باوقار آواز سے محروم ہو گیا ہے۔ وہ مشکل ترین حالات میں بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عرفان صدیقی نے سیاست، صحافت اور ادب میں اعلیٰ روایات قائم کیں اور ہمیشہ اعتدال، علم دوستی اور کردار کی پختگی کی مثال رہے۔ ان کی پارٹی اور قومی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
رانا تنویر حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

