اسلام آباد(سٹاف رپورٹر )وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ بحری امور نے کہا کہ عرفان صدیقی کا انتقال قومی سیاست اور صحافت کے لیے ایک بڑا نقصان ہے محمد جنید انوار چوہدری نے مرحوم کو ایک بااصول سیاستدان اور علم و ادب کے امین قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت کے استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دیں وزیر نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصالِ ثواب اور بلندیِ درجات کے لیے دعا کی۔

