راولپنڈی (کرائم رپورٹر)سیاسی جماعت پی ٹی آئی جانب سے اڈیالہ جیل پر حملہ کی نیت سے پرتشدد احتجاج،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے جس پر عملدرآمد کو یقینی بنانا بھی راولپنڈی پولیس کی ذمہ داری ہے، اڈیالہ جیل کا علاقہ حساس اور گنجان آباد ہے جہاں سیکورٹی اور ٹریفک کا نظام بحال رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے، رات کو نہ تو ملاقات کا وقت ہوتا ہے اور نہ ہی بغیر عدالتی حکم کے کسی کو ملاقات کی اجازت دی جاسکتی ہے.
راولپنڈی پولیس نے سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے دھرنے کے دوران توڑ پھوڑ اور پولیس سے مزاحمت کی تمام کوششوں کے باوجود انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا، گزشتہ شب پولیس کی جانب سے بار ہا سمجھانے اور انتہائی تحمل کے باوجود سیاسی جماعت کے ارکان کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤکیا گیا جس پر قانون کواپنا راستہ اختیار کرنا پڑا، شر انگیز سرگرمی اور حملے کی روک تھام کے لئے انتہائی تحمل اور حکمت عملی سے شر پسندوں کو منتشر کرنے کے لئے واٹر کینن کا استعمال کرنا پڑا،قانون کی خلاف ورزی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی، اڈیالہ جیل حساس علاقہ ہے جہاں اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

