راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر ِ اہتمام منعقد ہونے والی ہمدرد نونہال اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب محترمہ شازیہ رضوان نے کہا ہے کہ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جس کی بنیاد شہید ِ پاکستان حکیم محمد سعیدؒ نے اس وژن کے ساتھ رکھی تھی کہ وہ پاکستان کے نونہالوں کو نہ صرف تعلیم یافتہ بلکہ باکردار اور ذمہ دار شہری دیکھنا چاہتے تھے حکیم صاحب کی شہادت کے بعدصدر ہمدرد فاؤنڈیشن محترمہ سعدیہ راشد صاحبہ نہایت ہی احسن طریقے سے امور انجام دے رہی ہیں جب بھی ملک میں کوئی ناگہانی آفت یا ہنگامی صورت ِ حال پیدا ہوتی ہے.
تو عام طور پر ہم ایک دوسرے کو موردِ الزام ٹھہراتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ ذمہ داری کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ ریاست اور عوام دونوں کی ہے ہنگامی صورتِ حال میں افراتفری کے بجائے تحمل اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہر شہری کی اخلاقی ذمہ داری ہے نونہالو! آپ اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں آپ کو حکیم سعید شہید ؒ کے خوابوں کی تعبیر بننا ہے اگر آج آپ انفرادی سطح پر اپنی ذمہ داریوں کو پہچان لیں تو کل آپ ایک ایسی قوم بنیں گے جو ہر قسم کے ہنگامی حالات کا مقابلہ ہمت اور شعور سے کر سکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہمدرد نونہال اسمبلی سے مہمان اعزاز کے طور پر خطاب کیا موضوع”ہنگامی حالات میں نقصان: ذمہ داری کس کی؟ تھا سینئر رکن ہمدرد شوریٰ نعیم اکرم قریشی نے نونہالوں سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے فائر سیفٹی کے حوالے سے آگاہی مہم چلانی چاہی.
ے تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے حا ل ہی میں کراچی میں لگنے والی آگ کئی زندگیا ں لے گئی ہر ادارے کو چاہیے کہ خواہ و ہ اسکولز ہو ں،کالجز یا یونیورسٹیاں ہوں ہنگامی حالا ت سے نمٹنے کے لئے آگاہی دیں نمائندہ ریسکیو1122 حنیف علوی نے طلبا ء و طالبات کو ہنگامی صورت ِ حال سے نمٹنے کے لئے ضروری معلومات فراہم کی اور CPR کے حوالے سے عملی نمونہ بھی پیش کیا قومی صدر ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر نقصان کو صرف حالات کی مجبوری سمجھ لینا کافی نہیں ہے.
ہمیں اپنی کوتاہیوں پر بھی غور کرنا چاہیے اگر ہم گھبرا جائیں حفاظتی اصول نہ جانتے ہوں یا یہ نہ سمجھیں کہ خود کو اور دوسروں کو کیسے محفوظ رکھنا ہے تو نقصان بڑھ سکتا ہے اسی طرح حفاظتی انتظامات او ر تربیت کی کمی بھی بڑے سانحات کا سبب بنتی ہے تقریب کے اختتام پر پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء طالبات میں اسناداور انعامات تقسیم کیے گئے امان اللہ نیازی زونل ہیڈ ہمدرد فاؤنڈیشن راولپنڈی، سیّد کاشف امام ریجنل آپریشنز منیجر، سینئر رکن ہمدرد شوریٰ نعیم اکرم قریشی اور طارق شاہین نے مہمان ِ خصوصی کے ہمراہ بچوں میں اسناد اور انعامات تقسیم کئے اساتذہ والدین اور نونہالوں کی روح افزا کے رنگارنگ مشروبات سے تواضع کی گئی۔

