پی ایم ڈی سی نے سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سیشن 26۔2025 کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کردی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ملک بھر کے سرکاری اور نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سیشن 26۔2025 کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایم ڈی سی کونسل کے 10 فروری 2026 کو منعقدہ اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں داخلوں کا عمل 31 مارچ 2026 تک مکمل کیا جا سکے گا۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام داخلے پی ایم ڈی سی ایڈمیشن ریگولیشنز 2025 اور کونسل کے بعد ازاں جاری کردہ فیصلوں کے مطابق سختی سے کیے جائیں گے۔

یہ مراسلہ تمام داخلہ دینے والی جامعات کے وائس چانسلرز، پی ایم ڈی سی سے منظور شدہ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے پرنسپلز و ڈینز، امتحانات، رجسٹریشن، قانونی اور آئی ٹی شعبہ جات کے سربراہان جبکہ صدر پی ایم ڈی سی کے پرنسپل سیکرٹری کو ارسال کر دیا گیا ہے۔