کراچی (بیورو رپورٹ ) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آئین کے آرٹیکل 116 کے تحت پروونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل 2026 کی منظوری دے دی بل کی منظوری کے بعد اب صوبے میں تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس لازمی قرار ہوگئی ہے جبکہ بغیر تھرڈ پارٹی انشورنس گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر ممکن نہیں ہوگی بل کے مطابق انشورڈ گاڑی کے حادثات میں جاں بحق افراد کے لئے کم از کم 7 لاکھ روپے معاوضہ مقرر کیا گیا ہے تاہم مستقل معذوری کی صورت میں 5 لاکھ روپے تک معاوضہ ادا کیا جائے گا جبکہ انشورنس کمپنی 45 دن کے اندر معاوضہ ادا کرنے کی پابند ہوگی۔

