لاہور(بیورو رپورٹ )پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 روز کی توسیع ہوگئی دفعہ 144 کا نفاذ دہشت گردی کے ممکنہ خطرات اور امن عامہ کو لاحق خدشات کے باعث کیا گیاہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے اجتماعات، جلوسوں اور مظاہروں پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا پنجاب میں چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی اجتماع پر پابندی عائدہے،عوامی مقامات پر بغیر اجازت اجتماع منعقد کرنے پر بھی پابندی ہو گی،تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار دورانِ ڈیوٹی پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔
شادی بیاہ، جنازوں اور تدفین سے متعلق اجتماعات بھی پابندی سے مستثنیٰ ہیں،سرکاری، نیم سرکاری دفاتر کے اجلاس اور عدالتیں بھی پابندی سے مستثنیٰ ہیں پنجاب میں ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش اور عوامی مقامات پر استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطا بق دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع 14 مارچ تک کی گئی ہے،امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں،پنجاب بھر میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے ا نٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق حساس اجتماعات دہشت گردی اور فرقہ واریت کا ہدف بن سکتے ہیں۔

