فائنل پر پوری توجہ، فخر زمان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں . مائیکل اسمتھ

لاہور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ نے کہا ہے کہ ٹیم نے سیریز میں بہتر کرکٹ کھیلی ہے اور اب پوری توجہ فائنل پر مرکوز ہے ، پریس کانفرنس کرتے ہوئے مائیکل اسمتھ نے کہا کہ فخر زمان ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں، ہمیں ان پر اعتماد ہے اور امید ہے کہ وہ فائنل میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں شکست سے فائنل کے لیے ٹیم کے اعتماد پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ٹورنامنٹ میں بہت اچھی پچز تیار کی گئی ہیں اور ٹیم نے مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی ہے، مائیکل اسمتھ نے بابر اعظم کی جانب سے بڑی اننگز نہ کھیل سکنے پر بھی پریشانی کا اظہار نہیں کیا اور کہا کہ ٹیم کی تمام تر توجہ اب فائنل پر ہے۔