اسلام آباد (سٹی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگوانے کے اوقات کار میں شہری سہولت کے لیے تبدیلی کی گئی ہے، ڈی جی ایکسائز نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایم ٹیگ سینٹرز کے نئے اوقات کار کا اعلان کیا ہے، نئے اوقات کار کے تحت 26 نمبر اور پھلگراں ٹول پلازے پر 24 گھنٹے ایم ٹیگ لگوانے کی سہولت دستیاب ہوگی، شہری صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک ایف نائن پارک اور پولیس چیک پوسٹ جی 14 میں ایم ٹیگ لگوا سکیں گے۔
گلبرگ گرین، فیض آباد اور ملپور میں سہولت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک دستیاب ہوگی، گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامن کوہ اور مری روڈ نزد ٹیولپ ہوٹل بھی شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے، راوت ٹی کراس صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک نئے اوقات کار پر کام کرے گا، نائنتھ ایونیو، مارگلہ ایونیو اور ایکسائز آفس میں سہولت صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک فراہم کی جائے گی اس فیصلے کا مقصد رمضان کے دوران شہریوں کو آسانی اور سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کے ایم ٹیگ بآسانی لگوا سکیں۔

