راولپنڈی(سٹی رپورٹر )میڈیا آرٹ نیوز نے سرسید اسکول راولپنڈی میں وومن امپاورمنٹ آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا اس موقع پر پروگرام میں 34 اسٹالز لگائے گئے جن میں کھانے پینے، ہوم ڈیکوریشن، جیولری، آرٹس اینڈ کرافٹ، کپڑوں اور آرگینک پراڈکٹس کے اسٹالز شامل تھے۔ تقریب میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور پروگرام کے دوران موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا تاکہ ماحول مزید خوشگوار اور پرلطف بنایا جا سکے۔


